لاہور ہائیکورٹ

گورنر پنجاب کل رات تک خود یا کسی نمائندے کے ذریعے وزیر اعلیٰ سے حلف کی کارروائی مکمل کرائیں’ ہائیکورٹ کا فیصلہ

لاہور( گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر پنجاب جمعرات تک خود یا کسی نمائندے کے ذریعے نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف کی کارروائی مکمل کرائیں۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد امیر بھٹی نے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی درخواست پر محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 25 روز سے صوبہ وزیراعلی کے بغیر چل رہا ہے ، نو منتخب وزیر اعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر آئین کے خلاف ہے،عدالت کا حکم گورنر پنجاب کو فوری بھیجا جائے۔گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں۔ عدالت نے فیصلے کی کاپیاں صدر مملکت عارف علوی اور گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں