شعیب اختر

شعیب اختر نے اپنی تصویر شیئر کر دی ،موجودہ سیاسی صورتحال پر خاموشی سے متعلق صارف نے سوال کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی جانب سے اپنی تصویر شیئر کر نے کے بعد موجودہ سیاسی صورتحال پر خاموشی سے متعلق صارف نے سوال کرلیا۔شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔سابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کافی دنوں کے بعد تیار ہونے کا موقع ملا تو سوچا آپ لوگوں کو بھی دِکھا دوں۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ جی ہاں! میرا تیار ہونا یہی ہے۔

شعیب اختر کی تصویر پر جہاں اْن کے چاہنے والوں نے اْن کے لیے تعریفی تبصرے کیے تو وہیں ایک صارف نے ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق سوال پوچھ لیا۔محمد اسحاق نامی صارف نے کہا کہ وہ سب تو ٹھیک ہے تاہم موجودہ سیاسی صورتحال پر آپ کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔صارف نے کہا کہ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے آپ اپنی رائے تو دے سکتے ہیں اگر آپ کو کسی مجبوری نے خاموش رکھا ہے تو وہ بھی بول دے۔ٹوئٹر صارف نے کہا کہ آپ ایک نڈر، غیرت مند کھلاڑی کے نام سے جاننے جاتے ہو،صارف کے اس سوال پر شعیب اختر کی جانب سے کوئی ردّعمل سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں