عامر خان

عامر خان بیٹی ایرا خان کیلئے ‘میک اپ آرٹسٹ’ بن گئے

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان صرف سکرین پر مختلف کرداروں میں زبردست اداکاری کرنے کے علاوہ بہت اچھے میک اپ آرٹسٹ بھی ہیں۔عامر خان نے اپنے مداحوں کو اداکاری کے علاوہ اپنی میک اپ کرنے کی صلاحیت دِکھا کر حیران کردیا ہے۔ایرا خان نے انسٹاگرام پر اپنے والد، اداکار عامر خان کے ساتھ اپنی چند تصویریں شیئر کی ہیں۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اندازہ لگائیں کہ میرا میک اپ کس نے کیا ہے؟’۔اْنہوں نے لکھا کہ’ یہ بہت دلچسپ ہے جب آپ کے والد آپ کے پاس آتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ آپ کا میک اپ آپ سے بہتر کر سکتے ہیں’۔

ایرا نے مزید لکھا کہ’ اور پھر ان کا دعویٰ درست بھی ثابت ہو’۔اْنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں پوچھا کہ تو کس کو میک اپ کے یوٹیوب ٹیٹورئیل کی ضرورت ہے۔ایران خان نے والد کے کئے گئے میک اپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، ان کی ان سب پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور عامر خان کی میک اپ کرنے کی صلاحیت کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں