شیری رحمن

ملک میں جو سیاسی کلچر پروان چڑھ رہا ہے وہ بہت ہی خطرناک ہے‘ شیری رحمان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں جو سیاسی کلچر پروان چڑھ رہا ہے وہ بہت ہی خطرناک ہے‘مسجد نبوی میں کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی اور اسلام آباد کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں‘پی ٹی آئی کے قائدین نے گالم گلوچ اور کردار کشی کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ‘عمران خان اپنی تقریروں میں مخالفین کا نام لے لے کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔

شیری رحمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مسجد نبوی میں کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی اور اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، اس طرح کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائدین نے گالم گلوچ اور کردار کشی کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔نائب صدر پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں مخالفین کا نام لے لے کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں، اس ساری صورتحال کے ذمہ دار عمران خان خود ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ پہلے پاکستان کی سیاست کو گالم گلوچ سے آلودہ کیا گیا اب مخالفین کو حراساں کرنے کی روایت اور تشدد متعارف کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جو سیاسی کلچر پروان چڑھ رہا ہے وہ بہت ہی خطرناک ہے، سیاست میں گالم گلوچ اور تشدد کے عنصر کی حوصلہ شکنی نہ کی گئی تو کوئی سیاست نہیں کر سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں