ہاکی ٹیم

پاکستانی ہاکی ٹیم آج بیلجیئم کے خلاف مدمقابل ہوگی

لاہور(گلف آن لائن)دورہ یورپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم (آج) جمعہ کو بیلجیئم کے خلاف مدمقابل ہوگی، ہالینڈ کے خلاف دو میچز کی سیریز ایک ایک میچ سے برابر رہی تھی۔پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں تین کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی پائی ،دوسرے میچ میں ہالینڈ نے ایک کے مقابلے میں چار گول سے فتح حاصل کی تھی۔

ورلڈکپ کے پیش نظر ہالینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف میچز میں سینیئرز کی جگہ زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو آزمایا جبکہ پاکستانی ٹیم کی طرف سے بھی سات کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے یورپ جانے والی پاکستانی ہاکی ٹیم آخری مرحلے میں اسپین کے خلاف میچز کھیلے گی۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اس ٹور سے نوجوان کھلاریوں کو انٹرنیشنل میچز کا تجربہ حاصل ہونے کے ساتھ ایشیا کپ سے پہلے ہمیں اچھا کمبی نیشن بنانے کا بھی موقع مل گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں