کرکٹ آسٹریلیا

کرکٹ آسٹریلیا کا سری لنکا کے دورے پر اے ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ

سڈنی (گلف آن لائن)کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کے دورے پر اے ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ دو سالوں بعد اے ٹیم کا یہ پہلا دورہ ہے۔آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم جون میں سری لنکا کا دورہ کرے گی، دورہ سری لنکا کے لیے 4 الگ الگ اسکواڈز کا اعلان جمعے کو کیا جائے گا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا بھی مکمل دورہ سری لنکا شیڈول ہے، جس میں دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی، آسٹریلوی ٹیم کی سیریز جون جولائی میں شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں