صوبائی وزیر اطلاعات سندھ

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کی حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب کا حلف لینے پر مبارکباد

کراچی (گلف آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب کا حلف لینے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف ، ن لیگ کی قیادت اور کارکنوں کو بھی پنجاب میں جمہوری عمل مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہاکہ عمران نیازی جمہوریت کے راستے میں جتنے بھی روڑے اٹکائیں جمہو ری عمل کو روک نہیں سکتے، نیازی اور ان کے حواریوں نے ملک میں بحران اور انتشار پھیلانے کے لئے تمام حدیں پار کردی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ خود کو آئین وقانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھتے ہیں اور اعلی عدلیہ کے فیصلوں کو اہمیت ہی نہیں دیتے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاکہ افسوس ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلے عدالتوں کو کرنے پڑھ رہے ہیں۔ ان لوگوں پر آئین کی خلاف ورزی پر مقدمے درج ہونے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں