جمشید اقبال چیمہ

دود ھ ، شہد کی نہریں بہانے کے دعویداروںنے عوام پر زندگی تنگ کرنا شروع کر دی ‘جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر ملک میں دود ھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعویداروںنے عوام پر زندگی تنگ کرنا شروع کر دی ہے ،نام نہاد تجربہ کار جس طرح کے اقدامات اٹھارہے ہیں

اس سے واضح ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ریلیف نہیں بلکہ تکلیف کا بجٹ ہوگا اورمعیشت کی سانسیں رک جائیں گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اقتدار میں آنے کے چند ہی ہفتوں میںہی بینکوں سے مہنگی شرح پر قرضہ لینا شروع کر دیا ہے اور اسے سامنے نہیں لایاجارہا ،اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 376 ارب کے بونڈز فروخت کر دئیے ہیں ۔

آزمائے ہوئے اور ناکام حکمران ملک کوترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکتے بلکہ ماضی کی طرح ڈنگ ٹپائو پالیسیوںپر عمل پیرا ہیں ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کے پاس لوٹ مار کے سوا ملک کی ترقی اور اسے آگے لے جانے کا کوئی منصوبہ نہیں اور یہ جتنی دیر حکومت میں رہیںگے ملک کے مفادات کو نقصان پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان کے ادوار کے جن شاہانہ اخراجات کو ختم کیا تھاآج دوبارہ ملک کا پیسہ اس کیلئے استعمال ہو رہا ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کیلئے بھی ترس رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں