شیری رحمن

سابق حکومت کے مزدور دشمن اقدامات کی وجہ سے بے روزگاری اور مزدوروں کے استحصال میں اضافہ ہوا، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آ ن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے مزدور دشمن اقدامات کی وجہ سے بے روزگاری اور مزدوروں کے استحصال میں اضافہ ہوا، موجودہ حکومت نے آتے ہی کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار کرنے کا اعلان کیا جو ایک خوش آئند شروعات ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یوم مزدرر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں مزدورں کو خراج پیش کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ زراعت، صنعت، کارخانوں اور ہر شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کے بدولت ہی ملک ترقی کرتا ہے لہذامزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ہر حکومت کو کام کرنا چاہیے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ موجودہ حکومت نے آتے ہی کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار کرنے کا اعلان کیا جو ایک خوش آئند شروعات ہے۔

انہوںنے کہاکہ سابق حکومت کے مزدور دشمن اقدامات کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری اور مزدوروں کے استحصال میں اضافہ ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف نے لیبر مارکیٹ میں اصلاحات اور 1 کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کیا تھا، کہاں ہیں وہ لیبر مارکیٹ میں اصلاحات، لیبر پالیسی اور 1 کروڑ نوکریاں؟ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں