رانا ثناء اللہ خان

شیخ رشید کی پریس کانفرنس واضح ہے ، سعودی عرب سے جیسے جیسے تفصیلات ملیں گی کارروائی کرینگے ، وزیر داخلہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس واضح ہے ، سعودی عرب سے جیسے جیسے تفصیلات ملیں گی کارروائی کرینگے ۔ مسجد نبوی ۖمیں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس بھی واضح ہے ، انہوں نے اس سلسلے میں نجی میٹنگ کئے ہیں ۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ سعودی عرب کی جانب سے جیسے جیسے تفصیلات ملیں گی کارروائی کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ اس حد تک کوئی نہیں سوچ سکتا تھا ، اس طرح کی منصوبہ بندی ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ واقعہ میں جو بھی ملوث ہوگا اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرینگے،لوگ عید پر خوشیاں مناتے ہیں اور یہ لوگوں کو احتجاج کا کہہ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں