سونے

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا

کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کو 19ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1897ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو400روپے کی کمی سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ32ہزار روپے ہو گئی اسی طرح 343روپے کی کمی سے دس گرا م سونے کی قیمت1لاکھ13ہزار169روپے پر آ گئی ۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا10ڈالر سستا ہوا تاہم زیر تبصرہ مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں