سید خورشید شاہ

محنت کشوں کی پارٹی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے، سید خورشید شاہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کی پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے، یوم مئی کے حوالے سے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے زراعت کے شعبے کو دانستہ تباہ کیا ، یہ شعبہ ہماری معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں، محنت کشوں اور کسانوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کریگی۔

خورشید احمد شاہ نے کہا کہ محنت کشوں کی ترقی کے بغیر نہ تو ملک ترقی کر سکتا ہے اور نہ ہی اس کے عوام خوشحال ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم مئی پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کی پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں