حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کا حکم

لاہور(گلف آن لائن)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے کے بعض شہروں میں ڈیزل کی قلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کا حکم دیدیا ۔ حمزہ شہباز نے ڈیزل کی قلت کی شکایات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھایا جائے۔

حمزہ شہباز کی زیر صدارت ڈیزل کی قلت کے حوالے سے اجلاس اجلاس میں ڈیز ل کی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کا جائزہ اراکین لیا گیا ۔اویس لغاری، ملک محمد احمد خان، چودھری محمد اقبال، اجمل چیمہ، رمضان صدیق بھٹی، عطا تارڑ، چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی،متعلقہ سیکرٹریز،کمشنر لاہورڈویژن اورڈی سی لاہوراجلاس میں شریک ہوئے جبکہ تمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ انتظامیہ اپنے اضلاع میں پٹرول پمپس کو باقاعدگی سے چیک کرے، کاشتکار میرے بھائی ہیں ان کے مسائل کا پورا احساس ہے،ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے بھی فوری رابطہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں