برائلرزگوشت

عید الفطر کے موقع پر قصابوں اور برائلرزگوشت فروخت کرنے والوں کی موجیں لگی رہیں

پتوکی (گلف آن لائن ) عید الفطر کے موقع پر قصابوں اور برائلرزگوشت فروخت کرنے والوں کی موجیں لگی رہیں مرغی کا گوشت 370 ،بڑا گوشت700 ،چھوٹا گوشت 1500 روپے کلو فروخت ہوتا رہا محکمہ لائیو سٹاک پتوکی کا عملہ رشوت لیکر آرام کی نیند سوتا رہا کسان اتحاد کے رہنما شہادت علی بھٹی ، نوید بھٹی سمیت دیگرکی اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ہلہ ، سرائے مغل، پتوکی میں مرغی کا گوشت عید کے روز بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور پتوکی،حبیب آباد ،ہلہ سمیت دیگر شہروں و نواح میں مرغی کا گوشت 370 روپے کلو جبکہ بڑا گوشت 700 اور چھوٹا گوشت 1500 روپے کلو فروخت ہوتا رہامحکمہ لائیو سٹاک پتوکی کا عملہ آرام کی نیند سوتا رہا شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں