ہائی کورٹ

حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کے اقدام کو شیخ رشید نے ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد ( گلف آن لائن)حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کے اقدام کو سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ جمعہ کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حنیف عباسی کے خلاف درخواست دائر کی جس میں کہاگیاکہ حنیف عباسی کے خلاف 21 جولائی 2012 میں اینٹی نارکاٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا۔

درخواست میں کہاگیاکہ حنیف عباسی کو ایک ٹن ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو عمر قید کی سزا سنائی۔ درخواست میں کہاگیاکہ لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر رکھی ہے، مجرم ہونے کا فیصلہ ختم نہیں ہوا۔درخواست میں کہاگیاکہ سیکرٹری کابینہ اور حنیف عباسی بتائیں کہ کس قانون کے تحت اس عہدے پر وزیراعظم نے انہیں تعینات کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں