مالی سال

مالی سال کے دس ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 39ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

لاہور( گلف آن لائن)وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری عبوری اعدادو شمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 39ارب26کروڑ40لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ۔رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران تجارتی خسارہ 3ارب 74کروڑ 20لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو مارچ کے مقابلے میں 3فیصد زائد ہے جبکہ گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 24فیصد زائد بڑھ گیا ہے۔تجارتی خسارہ بڑھنے کا سلسلہ رواں مالی سال کے شروع سے ہی جاری ہے جس کے تحت جولائی 2021 تا اپریل2022 کے دوران تجارتی خسارہ 39ارب 26کروڑ 40لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 65فیصد زائد ہے۔گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 23ارب 82کروڑ 60لاکھ ڈالر تھا یعنی پچھلے ماہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے 10 ماہ کا خسارہ15ارب 43کروڑ 80لاکھ ڈالر زیادہ ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل میں 6ارب61کروڑ 50لاکھ ڈالر کی باہر سے اشیا ء اور خدمات منگوائی گئیں جبکہ اس کے مقابلے میں 2ارب87کروڑ 30لاکھ ڈالر کی اشیا ء اور خدمات ملک سے باہر بھجوائی گئیں۔اسی طرح رواں مالی سال کے ابتدائی10ماہ کے دوران 26ارب 22کروڑ 80لاکھ ڈالر کی اشیا ء وخدمات برآمد کی گئیں جبکہ اس کے مقابلے میں درآمدات کا حجم 65ارب49کروڑ 20لاکھ ڈالر رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں