ڈاکٹر شہباز گل

امپورٹڈ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں‘ شہباز گل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں‘اوورسیز پاکستانیوں کو عمران خان کا دیا ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے‘ایک ماہ اوورسیز پاکستانی ڈالر نہ بھیجیں تو اندازہ ہے کیا حالات ہونگے؟

‘کیا وہ پاکستانی نہیں؟ کیا وہ محب وطن نہیں؟ انہیں پاکستان کے معاملات سے دور رکھنے کا کیا مقصد؟ کیا روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے بھیجے گئے ڈالر قبول ووٹ کا حق قبول نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو عمران خان کے دیئے گئے ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں، ایک ماہ اوورسیز پاکستانی ڈالر نہ بھیجیں تو اندازہ ہے کیا حالات ہونگے؟۔ شہباز گل نے کہا کہ کیا وہ پاکستانی نہیں؟ کیا وہ محب وطن نہیں؟ انہیں پاکستان کے معاملات سے دور رکھنے کا کیا مقصد؟ کیا روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ سے بھیجے گئے ڈالر قبول ووٹ کا حق قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا سلوک تو کوئی ریاست تیسرے درجے کے شہریوں کے ساتھ نہیں کرتی جو امپورٹڈ حکومت ہماری لائف لائن اور ہمارے (وی وی ا?ئی پیز) کے ساتھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ ڈریں اس وقت سے کہ اس سلوک کے نتیجے میں وہ بھی لاتعلق ہو جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں