اسحاق ڈار

ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرنا اچھی بات نہیں ‘ اسحاق ڈار

لندن (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرنا اچھی بات نہیں ہے‘صدر پاکستان کا عمل نہایت غیر موزوں ‘ وزیراعظم کی ایڈوائس کو واپس کرنے کی وجہ بھی بتانی پڑتی ہے‘صدر پاکستان کی پارٹی وابستگی ختم ہوجانی چاہیے ‘پی ٹی آئی الیکشن چوری کرکے آئی اور آئینی طریقے سے گئی ہے تو پھر ان کو کیا مسئلہ ہے‘الیکشن کمشنر کے مطابق اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا ہی نہیں سکتے‘ دوسرا آپشن اگست 2023 ہے اور الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت آئینی طریقے سے گئی ہے، لیکن وہ یہ ہضم نہیں کرپارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی الیکشن چوری کرکے آئی اور آئینی طریقے سے گئی ہے تو پھر ان کو کیا مسئلہ ہے، اس قسم کی گھٹیا سیاست سے بچنے کی کوشش کرنی چائیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر کے مطابق اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا ہی نہیں سکتے، دوسرا آپشن اگست 2023 ہے اور الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان کا عمل نہایت غیر موزوں ہے، وزیراعظم کی ایڈوائس کو واپس کرنے کی وجہ بھی بتانی پڑتی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر پاکستان کی پارٹی وابستگی ختم ہوجانی چائیے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے یہ تاثر دیا تھا کہ سبسیڈیز فنڈڈڈ ہیں، جو کہ نہیں تھیں، یہ مجموعی طور پر تین سو ارب کا مسئلہ ہے اگر عوام پر بوجھ ڈالیں گے تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت کی میٹنگ میں نواز شریف اور میں بھی شریک تھے، یہ ضروری تھا کہ شہباز شریف یہاں آکر مشورہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں