وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ڈالر کی تاریخی بلندی کا مجرم عمران خان کو قرار دےدیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مریم اورنگزیب نے معیشت کی تباہی اور ڈالر کی تاریخی بلند ی کا مجرم عمران خان کو قرار دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو گھمبیر مسائل کی دلدل میں عمران خان نے دھنسایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ڈالر میں تاریخی اضافہ ہورہا ہے تو عمران صاحب ذمہ دار ہیں، ڈالر 193 پر عمران خان کی وجہ سے گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمران صاحب نے دستخط کئے جس کی سزا عوام کو مہنگائی کی صورت مل رہی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک میں چار سال نالائقوں، نااہلوں، کارٹلز اور عمران مافیا کی حکومت کی وجہ سے معاشی دہشت گردی کی گئی، آج ملک میں معاشی عدم استحکام عمران صاحب کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی مد میں عمران خان نے اپنی ناکام سیاست کو بچانے کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان کیا کو آج عوام کو بھگتنے پڑ رہے ہیں، آج مشکل فیصلے کئے جارہے ہیں تو اس کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنے عوام دشمن معاشی جرائم کو چھپانے کے لئے عمران صاحب کنٹینر پر چڑھے ہیں، عمران صاحب سیاسی مقاصد کے لئے ملک کی معیشت اور عوام کو داﺅ پر لگانا غداری ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران صاحب نے عوام کو مہنگائی دی، اب سب سے زیادہ خود مہنگائی کا شور مچا رہے ہیں، عمران صاحب شور نہ مچائیں، مہنگائی کا جواب دیں اور معاشی تباہی کا حساب دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں