مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکہ پر اظہار مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکہ پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

اتوار کو اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ ملک میں امن و امان کی بحالی کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے دھماکہ میں سیکورٹی اہلکارروں اور بچوں کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کا ظہار کیااور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں