رانا تنویر حسین

ملکی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار عمرانی حکومت ہے’وفاقی وزیر تعلیم

شیخوپورہ(گلف آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم اورچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے ہو نہار طلبا و طالبات کو سکالر شپ کے ساتھ ساتھ تما م سہولتیں مہیا کرے گی تا کہ وہ عالمی سطح پر پا کستان کا نام روشن کر نے کے ساتھ ملک وقوم کی خدمت کرسکیں انٹر نیشنل تعلیمی کا نفرنس میں بھی پاکستان کی بھرپور نمائندگی شعبہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوارکر نے میں مدد گار ثابت ہوئی ہے دورہ سعودی عرب انتہا ئی کامیاب ثابت ہوا ہے سعودی حکام نے تعلیم کے شعبہ کی مذید بہتری کے لئے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون اور وہا ں پر زیر تعلیم پاکستانی طلبہ ء کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے سعودیہ اور پاکستان کاتعلق اور رشتہ بھائیوں اور عظیم دوست جیسا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدوار پی پی 139حاجی طارق محمود ڈوگر کے ڈیرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلا حات نا گزیر ہیں ملک انتہا ئی مشکل دور سے گزر رہا ہے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے اور اس کی ذمہ دار عمران نیازی کی حکومت تھی عمران نیازی جلسوں میں من گھڑت سازشوں کا بار بار ذکر کرکے عوام کو بیوقوف بنانے کے ساتھ ساتھ ملک میں انتشار اور انار کی پھیلانے کی کوشش کررہا ہے قبل ازیں مریدکے میں اپنے فارم ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر تعلیم اورچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کا فیصلہ اتحادیوں کے ساتھ ملکر کرینگے عمرانی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو ساڑھے تین سالوں میں تباہی و بربادی کی جانب دھکیلنے، ملکی معیشت ڈبونے، اربوں ڈالرز کا قرضہ، اداروں کو مفلوج، بجلی و گیس کی قلت،مہنگا ئی، بے روزگاری، کارخانوں کی بندش،لو ٹ مار و کرپشن کا بازار گرم رکھنے اور عوام کو زندہ درگور کرنے کے علاوہ کو ئی کا نامہ سرانجام نہیں دیا عمران نیازی کی غلط پالیسیوں کے باعث آج پا کستان عالمی سطح پر کہاں کھڑا ہے؟

انہوں کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار عمرانی حکومت ہے کڑی شرائط کے تحت آئی ایم ایف سے معاہدے کرنیوالوں نے ملک وقوم کا نہیں سوچا ‘ساڑھے تین سال ملک کو ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت چلا یا گیا جس کے آج بھیانک نتائج سامنے آرہے ہیں پاکستان کو معاشی و اتصادی بحران سے نکالنے کے لئے اتحادی حکومت سر ٹوڑ کو شش کرہی ہے اور انشا اللہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ساتھ ساتھ معاشی واقتصادی سمت بھی درست کرنے میں کا میاب ہو جائینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اقتدار جانے کے بعد حواس باختہ ہو گیا ہے کبھی سازش کا الزام امریکہ پر لگا تا ہے توکبھی اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے

عمران نیازی کو عوام کی بد دعائیں لگی ہیں اس کی حماقتوں اور نا اہلی اور تکبر اس کے زوال سبب بنا ہے جمہوری قوتوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کو آئینی طریقے سے اقتدار کے ایوانوں سے نکا لا ہے عام انتخابا ت انتخابی اصلاحات کے بعد ہو نگے کسی فرد واحد کے کہنے پر حکومت الیکشن کا اعلان نہیں کرے گی عمران نیازی کو جلسے جلوس نکالنے کا پورا حق ہے تاہم حکومت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی ملک میں جب بھی انتخابات ہو نگے مسلم لیگ(ن) شاندار کا میابی حاصل کرے گی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں