حافظ طاہر اشرفی

سعودی عرب پاکستان کے تعلقات لازوال ہیں ،حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے تعلقات لازوال ہیں ،سعودی عرب نے کبھی بھی پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا ۔

انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کے خزانہ کا تین ارب ڈالر ڈیپازٹ میں توسیع کے حوالہ سے بیان پاک سعودی عرب تعلقات کی مضبوطی کی دلیل ہے ۔

انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کے اس تعاون پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے پاکستان سے ایمان اور عقیدے کے تعلقات ہیں اور یہ دو قوموں کے تعلقات ہیں جو شب وروز مضبوط ہو ئیہیں اور ہمیشہ مضبوط رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں