سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پوسٹ آفس سوسائٹی کی زمین پر غیر قانونی قبضے ختم کرانے کا حکم دے دیا

کراچی (گلف آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پوسٹ آفس سوسائٹی کی زمین پر غیر قانونی قبضے سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت کو 60 روز میں قبضہ بہر صورت ختم کرانے کا حکم دے دیا ۔

سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان پوسٹ آفس سوسائٹی کی زمین پر غیر قانونی قبضے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سوسائیٹی کے وکیل نے موقف دیا کہ 1970 کی سوسائٹی پر 2012 میں قبضہ ہوا۔ الاٹیز میں بیشتر مکان بنانے کی خواہش میں دنیا سے کوچ کر چکے۔ ایک منصوبہ بندی کے تحت سوسائٹیز پر گوٹھ بنائے گئے۔

سندھ ہائی کورٹ کا قبضہ ختم کرانے سے ڈی جی رینجرز کو معاونت کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو 60 روز میں قبضہ بہر صورت ختم کرانے کا بھی حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپریشن سے ایک ہفتہ پہلے ڈی جی رینجرز سے رابطہ کیا جائے۔ ڈی جی رینجرز آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریں، قبضہ بہر صورت ختم کرائیں ورنہ کارروائی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں