ورلڈ بیچ

ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز: انعام بٹ نے برانز میڈل جیت لیا

اورٹاکا(گلف آن لائن)ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ فائنل میں تو نہ پہنچ سکے تاہم برانز میڈل جیت لیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں ترکی کے پہلوان سیفی اوزکایا کو 0ـ2 سے شکست دے دی۔ ترکی کے شہر اورٹاکا میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں انعام بٹ دو میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچے جہاں ان کا مقابلہ ترکی کے پہلوان عبداللّٰہ سے ہوا۔

اس مقابلے میں انہوں نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا لیکن جیت کے تسلسل کو برقرار نہ رکھ سکے۔سیمی فائنل میں انہیں آذربائیجان کے ابراہیم یوسوبو نے 2ـ3 سے ہرادیا تاہم اب برونز میڈل میچ میں اْن کا مقابلہ ترکی کے سیفی اوزکایا سے تھا جس میں اْنہوں نے 0ـ2 سے فتح حاصل کی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں