شاہ محمود قریشی

قانون کا احترام کیا ہے اور آگے بھی کرینگے ،تصادم نہ کبھی مقصد تھا اور نہ کبھی ہوگا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ قانون کا احترام کیا ہے اور آگے بھی کرینگے ،تسادم نہ کبھی مقصد تھا اور نہ کبھی ہوگا،بیک ڈور مزاکرات کی بات کی خبریں درست نہیں ،آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیاہے ،40 روپے مزید پیٹرولیم مصنوعات پر قیمتیں بڑھائی جائیں گی،سات روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں،حکومت کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں ،پاکستان آئندہ دنوں میں مزہد معاشی بحران کا شکار ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مجھ پر موجودہ حکومت نے مقدمہ بنا کر خاص مہربانی کی ہے،مجھ ہر چھ مقدمات حقائق کے برعکس درج کیے گئے،مجھ پر سیاسی انتقام لینے کیلئے جھوٹے مقدمات بنائے گئے،قانون کا احترام ہمیشہ کیا اور اگے بھی کریں گے،تسادم نہ کبھی مقصد تھا اور نہ کبھی ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ بیک ڈور مذاکرات کی بات درست نہیں ، تردید کرتاہوں۔ انہوںنے کہاکہ ترکی پاکستان کا آزمایا ہوا دوست ہے جس کی ہم قدر کرتے ہیں،ترکی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی دو ٹوک حمایت کی،موجودہ حکومت مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے نکلے تھے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز اور بلاول بھٹو اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے نکلے تھے، انہوںکہاکہ موجودہ حکومت ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیاہے اس میں 40 روپے مزید پیٹرولیم مصنوعات پر قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب میں آٹے کی وہ کیفیت ہے جو ایک زمانے میں خیبرپختونخوا میں ہوا کرتی تھی،280 روپے کلو گھی کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایف ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت بجلی کی قیمت بھی بڑھانے کا اشارہ دیا ہے،سات روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں ،پاکستان آئندہ دنوں میں مزہد معاشی بحران کا شکار ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اگر آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہیں کرتے تو پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جائیگا۔انہوںنے کہاکہ واحد حل انتخابات ہے جس میں عوام کا مینڈیٹ ہو،عمران خان جلد اسلام آباد آئیں گے۔
٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں