سرفراز احمد

سرفراز احمد کو گرلز کالج کی حدود میں پچ بنانے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ طلب کرلیا گیا

کراچی(گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو گرلز کالج کی حدود میں پچ بنانے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ طلب کرلیا گیا۔ہائیکورٹ میں نارتھ ناظم آباد میں سابق کپتان سرفراز احمد، سرفراز اکیڈمی اور گرلز کالج انتظامیہ کے مابین تنازعے پر سماعت ہوئی۔ گرلز کالج کی جانب سے بتایا گیا کہ سرفراز احمد نے ہماری باؤنڈری وال میں پچ بنادی ہے جس پر عدالت نے سرفراز احمد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے سرفراز احمد سے مبینہ کالج کی حدود میں پچ بنانے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ سرفراز احمد آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں اور زمین کے تنازعے پر جواب جمع کرائیں۔عدالت نے سماعت کو 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں