نیئر حسین بخاری

پیٹرول میں اضافہ عمران حکومت کے آئی ایم ایف سےشرائط معاہدات کا خمیازہ ہے،نیر بخاری

اسلام آ باد (گلف آن لائن) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف سے کڑی شرائط معاہدات کا خمیازہ ہے۔

نیر بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عوام کو ریلیف فراہمی میں پی ٹی آئی دور کی بچھائی تاریخی قرضوں کی بارودی سرنگیں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل سے نکلنے کیلئے خود انحصاری اور خود کفالت کے مشکل فیصلے کرنے ہونگے۔ نیر بخاری کا کہنا ہے کہ صد مملکت، وزیراعظم سمیت تمام وزرا اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے افسران کا پیٹرول 50 فیصد کم کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ حکومتی سرکاری سطح پر 50فیصد پیٹرول بچت کا ریلیف اشیا ضروریہ پر دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں