فواد چوہدری

الیکشن کمیشن کے حالیہ اقدامات سے ان کی جانبداری صاف ظاہر ہوگئی، فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے حالیہ اقدامات سے ان کی جانبداری صاف ظاہر ہوگئی، موجودہ الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے ملک میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد خواب ہے۔ اپنے بیان میں سابق وزیر نے کہاکہ الیکشن کمیشن آئینی، انتظامی اور عوامی تینوں معیار پر متنازعہ ہو گیا،الیکشن کمیشن جانبدار اور نااہل ترین ادارہ ثابت ہو چکا ہے۔

سابق وزیر نے کہاکہ اگر چیف الیکشن کمشنر کو تھوڑی سی بھی عزت کا پاس ہوتا وہ استعفیٰ دے چکے ہوتے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ وطن عزیز میں جب تک کرسی نیچے سے کھینچ نہ لی جائے صاحبان چمٹے رہنا کامیابی سمجھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں