امریکی صدر

امریکی صدر بائیڈن کا سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ ملتوی

واشنگٹن(گلف آن لائن) امریکی صدر جوبائئڈن نے رواں ماہ کے آخر میں سعودی عرب اور اسرائیل کے طے شدہ دورے کو جولائی تک ملتوی کردیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کئی عہدیداروں نے بتایا کہ صدر بائیڈن کے مشرقی وسطی کا دورہ ملتوی کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ وائٹ ہائوس اب اگلے ماہ مشرق وسطی کے وسیع تر دورے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ہم جی سی سی 3سربراہی اجلاس کے لیے اسرائیل اور سعودی عرب کے دورے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تاریخوں کی تصدیق کے لیے کام کر رہے ہیں، اس حوالے جلد اعلان کریں گے۔ایک غیر ملکی سفارت کار اور دو امریکی حکام نے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ جون کے آخر میں نہیں ہو گا جبکہ اسرائیل کا دورہ بھی ممکن نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں