ابرار الحق

ابرار الحق کانچ پنجابن کی چوری پر بھارتی فلمساز کیخلاف باضابطہ قانونی چارہ جوئی کا اعلان

لاہور( گلف آن لائن)پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے اپنے گانے نچ پنجابن کی چوری پر بھارتی فلمساز کرن جوہر کے خلاف باضابطہ قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ بہت سے مداح یہ سوال کررہے ہیں کہ آپ نچ پنجابن کی چوری پر بھارتی فلمساز کرن جوہر کے خلاف عدالت کیوں نہیں جارہے؟،

لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں عدالت جارہا ہوں۔انہوںنے کہا کہ یہ کوئی بات نہیں ہوتی کہ آپ نے یوٹیوب پر کریڈٹ دیدیا ،میں نے آپ کو گانا دیا ہی نہیں ہے ،فکر نہ کریں آپ سے عدالت میں ملاقات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں