سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا سوات میں کالج کی تعمیر کیلئے درختوں کی کٹائی پر تشویش کااظہار

اسلام آباد(گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے سوات میں ڈگری کالج کی تعمیر کیخلاف اپیل پر سماعت کے دور ان کالج کی تعمیر کیلئے درختوں کی کٹائی پر تشویش کااظہار کیا ہے ۔ دور ان سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ کالج کیلئے زرعی زمین کا انتخاب کیوں کیا گیا۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ کالج کی تعمیر کیلئے سائیٹ پر 452 درخت کاٹ دئیے گئے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ کالج کی تعمیر سے پہلے ماحولیاتی تجزیاتی رپورٹ نہیں لی گئی۔چیف جسٹس نے کہاکہ سوات کی خوبصورتی کو بحال کریں، کالج کسی اور جگہ پر بھی بن سکتا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی کی نے درختوں کی کٹائی کا اعتراف کرلیا۔ ایڈووکیٹ کے پی نے کہاکہ ایک درخت کے بدلے 100 درخت لگائیں گے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت دو ہفتوں کئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں