آٹے

صوبائی دارلحکومت پشاور میں آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ گئی

پشاور(گلف آن لائن)صوبائی دارلحکومت پشاور میں آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں ۔ 20 کلو تھیلہ کی قیمت میں 50 سے 150 روپے تک اضافہ ہوا ہے ۔ مارکیٹ میں سپیشل آٹے کے 20 کلوکاتھیلا1500سے بڑھ کر1650روپے تک پہنچ گیا۔ سپرفائن50روپے اضافے کے بعد20 کلو کا تھیلا 1700 روپے کا ہو گیا۔ فائن آٹے کے 20 کلوکاتھیلا 1750 میں فروخت ہونے لگا۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں ناجائزمنافع خوربے لگام،مارکیٹ سے سرکاری آٹابھی غائب کردیا ہے۔ سپیشل آٹے کے 20 کلوکاتھیلا1500سے بڑھ کر1650روپے تک پہنچ گیا ۔

سپرفائن50روپے اضافے کے بعد20 کلو کا تھیلا 1700 روپے کا ہو گیا ۔ فائن آٹے کے 20 کلوکاتھیلا 1750 میں فروخت ہونے لگا ۔گزشتہ ایک مہینہ کے دوران 20کلوآٹے کے تھیلے میں تقریبا350روپے تک اضافہ ہوچکاہے۔ آٹا ڈیلرز کے مطابق صورت حال یہی رہی،تو آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتاہے۔ ٹرانسپورٹ کرایوں میںاضافہ اورپنجاب سے مختلف چیک پوسٹوں پر بھتہ لیا جارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں