فرحان اختر

فرحان اختر سیریز مس مارول کیلئے رہنمائی کرنے پر شرمین عبید چنائے کے معترف

ممبئی (گلف آن لائن) معروف بھارتی اداکار فرحان اختر نے پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کی سیریز مس مارول کیلئے رہنمائی کرنے پر تعریف کی ہے۔فرحان اختر نے ٹوئٹر پر مارول سنیمیٹک یونیورس کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریزمس مارول کی پوری ٹیم کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ ٹوئٹ تخلیق کاروں، ہدایت کاروں اور کیمرے کے سامنے اور پیچھے کام کرنیوالے ان تمام لوگوں کو سراہنے کیلئے ہے، جنہوں نے سیریز مس مارول کو بنانے کے لیے تعاون کیا۔انہوں نے لکھا کہ خاص طور پر شرمین عبید چنائے کی تعریف کرنا چاہوں گا جنہوں نے سیریز میں کام کرنے کے لیے میری مکمل رہنمائی کی۔

فرحان اخترنے مارول اسٹوڈیوز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس پراجیکٹ کا حصہ بننے پر فخر ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ پراجیکٹ مختلف ثقافتوں کیلئے ایک خراجِ تحسین ہے اور یہ برصغیر کے لاکھوں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنی پہچان پر خوشی اور فخر کرنے کا پیغام دے گا۔فرحان اختر نے سیریز میں مس مارول کا مرکزی کردار ادا کرنے والی پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی کی شاندار اداکاری کی بھی تعریف کی۔اپنے ٹوئٹر پیغام کے آخر میں اداکار نے سیریز مس مارول کی پوری ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں