شان شاہد

شان شاہد، بابراعظم کے مزاج کی عاجزی کے معترف

کراچی (گلف آن لائن)معروف پاکستانی اداکار شان شاہد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مزاج کی عاجزی کے معترف ہوگئے۔شان شاہد نے ٹوئٹر پر بیٹنگ میں آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں بابراعظم کی بدستور نمبر ون پوزیشن برقرار رہنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہبابراعظم آپ ہمارے لیے ہمیشہ سے قابلِ فخر رہے ہیں۔انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے اخلاق کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہت عاجزانہ مزاج کے مالک سپر اسٹار ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہو، اور آپ کو اپنی رحمتوں سے نوازے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں