کورونا وائرس

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ، شرح 4.10فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا ۔ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسزکی شرح 4 اعشاریہ 10 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہراقتدار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 ہزار 98 ٹیسٹ کیے گئے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 745 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں اب تک کْل 1 ہزار 24 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں