بلدیاتی انتخابات ملتوی

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اتوار کو چودہ اضلاع میں ووٹنگ ہوگی، جس کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے،الیکشن کمیشن

کراچی(گلف آن لائن)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14اضلاع میں میدن سج گیا، (اتوار)پولنگ ہوگی جس کے تمام ترانتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اتوار کو چودہ اضلاع میں ووٹنگ ہوگی، جس کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایاکہ سندھ کے چودہ اضلاع میں الیکشن کے لئے تین کروڑ بیلٹ پیپر تیار کئے گئے ہیں، ایک بیلٹ پیپر کی اوسط لاگت 115 روپے بتائی گئی، باقی سامان کیلئے اخراجات الگ ہیں، مجموعی طور پر 50کروڑروپے کی لاگت آئی ہے۔

سندھ کی 143 ٹائون کمیٹیز، 14 ضلعی کونسل، ایک میٹرو پولیٹن کارپوریشن جبکہ 45 ٹائون میونسپل کارپوریشن میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 26 جون کو سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپور خاص ڈویژن میں ہوں گے۔دوسری جانب سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی جاچکی ہے، فوج اور رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں