خرم شیر زمان

شہبازشریف اور انکی کابینہ سے عوام کو اب صرف بری خبر ہی مل سکتی ہے، خرم شیرزمان

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہاہے کہ شہبازشریف اور انکی کابینہ سے عوام کو اب صرف بری خبر ہی مل سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں خرم شیر زمان نے کہا کہ رات کی تاریخی میں اجلاس چلایا جا رہا ہے، اپنا کالا دو نمبر بجٹ پاس کرا یا جارہا ہے یہ ہے صوبہ سندھ؟۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے مطابق جولائی میں مزید لوڈ شیڈنگ بڑھے گی، ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان اسی بجلی سے پورا ملک چلاتا تھا۔خرم شیر زمان نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کی کابینہ سے عوام کو اب صرف بری خبر ہی مل سکتی ہے، یہ ٹی وی پر جب نظر آتے ہیں عوام پہلے سے بری خبر تصور کرلیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں