فواد چوہدری

امید ہے لاہورہائیکورٹ حمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم قرار دے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے لاہورہائیکورٹ حمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم قرار دے گی، بی اے پی رکن نے کہا ٹیلی فون کال پر اجلاس کا بزنس چل رہا ہے، کہاجارہا ہے اسمبلی اجلاس ایجنڈے پر نہیں کالز پر چل رہا ہے، سیاسی استحکام کیلئے انتخابات کی طرف جانا ہوگا، آئین پرعملد آمد اس وقت ہوگا جب آپ الیکشن کی طرف جائیں گے، الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو اعلی عدلیہ مسلسل مسترد کررہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے کہا معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، شہبازشریف کا سیاسی استحکام سے متعلق بیان درست ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیاسی استحکام مرضی کا اپوزیشن لیڈر بنانے سے نہیں آتا، بیٹے کو جعلی وزیراعلی بنانے سے سیاسی استحکام نہیں آتا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں مقبوضہ اسپیکر مقبوضہ ارکان کے ساتھ ایوان کو چلارہے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق منحرف ارکان ووٹ نہیں دے سکتے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں تبدیلیاں لائی جائیں، الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست جمع کرادی، امید ہےلاہورہائیکورٹ حمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم قراردے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں