خادم حسین

بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس ، ٹیکس وصولی کے ہدف میں 396ارب اضافہ تشویشناک ہے ‘خادم حسین

لاہور( گلف آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ عوام 7004ارب کی بجائے 7470ارب ٹیکس وصولی سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا اور مہنگائی کا سیلاب آئے گا ،حکومتی پالیسیوں کا خمیازہ 20سال تک بھگتنا پڑے گا ٹیکس دہندگان پر ہی ڈبل ٹیکس لگادیا گیا ہے۔سپر ٹیکس سے معیشت تباہ ہوجائے گی سپر ٹیکس جیسے اقدامات سے سرمایہ کاری میں کمی ہوگی حکومتی معاشی ٹیم پاکستان کو بدترین بدحالی کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے سپرٹیکس کے اعلان کے باوجود رواں سال کم ٹیکس وصولیاں ہوں گی۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خادم حسین نے کہا کہ مہنگی بجلی،گیس کی عدم فراہمی کے باعث صنعتوں کی پیداوار پہلے ہی بری طرح متاثر ہورہی ہے صنعتوں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم نہ کیا گیا تو فیکٹریوں کو تالے لگ جائیں گے اور اگر پیداواری سرگرمیاں معطل ہوئیں تو برآمدی آرڈرز کی تکمیل خطرے میں پڑ جائے گی ۔برآمدات کم ہونے سے تجارتی خسارہ بڑھے گا جس سے حکومت کے ریونیو میں کمی ہوگی اور حکومت مزید مشکلات میں گھر جائے گی۔انہوںنے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات سے قبل تجارتی تنظیموںسے مشاورت کرے اور صنعت کش اقدامات سے گریز کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں