جرمن چانسلر

روزمرہ اخراجات بڑھنے کے معاملے پر جرمن عوام کو متحد رہنا چاہیے، جرمن چانسلر

برلن (گلف آن لائن)جرمن چانسلر اولاف شولس نے جرمن عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں بلند افراط زر کی شرح کے سبب معاشی مسائل کا مقابلہ متحد ہو کر کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کی طرف سے یہ اپیل ان اعداد وشمار کے سامنے آنے کے ایک روز بعد کی گئی ہے جن سے معلوم ہوا ہے کہ جون کے دوران روزمرزہ اشیا کی قیمتیں گزشتہ برس کے مقابلے میں 7.6 فیصد زیادہ تھیں۔

شولس کے مطابق تیزی سے بڑھتے اخراجات کے مسئلے سے نمٹنے کے معاملے پر وہ ماہرین، مزدور یونینوں اور ملازمین کی میٹنگ بلائیں گے۔ ماہرین اقتصادیات اور سیاستدان حالیہ دنوں کے دوران اس حوالے سے کئی تجاویز دے چکے ہیں۔ ان تجاویز میں تنخواہوں میں اضافہ بھی شامل ہے تاہم خدشہ ہے کہ اس سے افراط زر میں مزید اضافہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں