ثانیہ مرزا

ثانیہ مرزا اور ان کے جوڑی دار سمیت ایونٹ کے سیمی فائنل سے باہر

لندن(سپورٹس ڈیسک)بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک کا رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل سے شکست کے بعد باہر ہوگئے ۔

انگلینڈ کے دارالحکومت میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں برطانوی ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کی امریکی جوڑی دار میری کرازیک پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک ک6-4، 5-7 اور4-6سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ، جہاں فاتح جوڑی کا مقابلہ میتھیو ایبڈن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار سامنتھا سٹوسرپر مشتمل آسٹریلوی جوڑی سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں