چوہدری پرویزالٰہی

ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے ن لیگ سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے ،چوہدری پرویزالٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ق )کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابا ت میں تمام 20 نشستیں جیت کر پاکستان مسلم لیگ (ن )سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے۔اپنے ایک بیان میں کہا کہ منحرف ارکان اپنے حلقوں میں بے بس اور لاچار نظر آتے ہیں، عوام نے منحرف ارکان کو رد کر دیا ہے ،منحرف ارکان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )نے پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے، اب وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ واپس لینگے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز سپریم کورٹ میں دئیے گئے حلف سے مکر گئے ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ تقرر و تبادلے اور ترقیاتی کاموں کی مد میں جاری کیے جانے والے فنڈز کا بھی نوٹس لے جیسے الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے روشن گھر سکیم بند کروائی ہے۔

ن لیگ کے امیدوار کے دفاتر کے باہر یوٹیلیٹی اسٹور زکے ٹرک ووٹروں میں سامان تقسیم کر رہے ہیں جو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں