یوسف رضاگیلانی

سابق حکمران ملک کوڈیفالٹ کرناچاہتے تھے، ہم نے سیاست کی بجائے ریاست کو بچایا ،یوسف رضاگیلانی

ملتان(گلف آن لائن)سابق وزیراعظم اورپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رسینیٹر ہنماسید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ سابق حکمران ملک کوڈیفالٹ کرناچاہتے تھے ،ہم نے سیاست کی بجائے ریاست کو بچایا ہے۔ نماز عید کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ عالمی معاہدے ریاست کے ساتھ ہوتے ہیں شخصیات کے ساتھ نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی ،انہیں معلوم تھا کہ وہ ہارگئے ہیں ۔

یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ اگر ایک سال کی عبوری حکومت بنتی تو ملک بہت مشکل میں چلاجاتا۔انہوں نے کہاکہ حکومت جانے کے بعد عمران خان نے اداروں اور ملک کے خلاف باتیں کیں،آج تک کسی نے ایسا نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے تین ماہ میں جنوبی صوبہ بنانے کاوعدہ کیاتھا جو پورانہیں ہوا۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہماری اکثریت آئے گی تو پیپلزپارٹی ہی صوبہ بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کالے قانون ختم کیے۔ ہم میڈیا کی آزادی کے حق میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں