وزیراعظم

عوام کے تحفظ اور نقصانات سے بچا کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں، وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہدایات

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہدایات دیں ہیں کہ عوام کے تحفظ اور نقصانات سے حتی الامکان بچا کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایات دیں کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور مدد کی جائے ۔

انہوںنے کہاکہ خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے،متاثرہ عوام کو عارضی پناہ گاہوں اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ہنگامی طبی امداد اور وبائی امراض سے بچا کے لئے میڈیکل ٹیموں کو متحرک کیا جائے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بارشی وسیلابی پانی کے نکاس کے لئے مطلوبہ مشینری اور عملہ متعلقہ مقامات پر پہنچایا جائے، سپرے کروایا جائے تاکہ وباں کو روکا جاسکے،کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر بہت دکھ ہے، متاثرین سے ہمدردی کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کراچی اور سندھ میں عوام کے تحفظ، ریسکیو اور ریلیف میں صوبائی حکومت اور اداروں کی معاونت کرے،سیلابی صورتحال میں کرنٹ لگنے جیسے واقعات کے تدارک کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں ۔وزیراعظم نے ہدایت دی کہ سیلابی صورتحال میں کرنٹ لگنے جیسے واقعات کے تدارک کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر افسوس اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا،عوام کے تحفظ اور مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں