اعصام الحق

اعصام الحق کا ملک میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ملک میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔اعصام الحق نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ میں اگلے ماہ سے پاکستان میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے جا رہا ہوں۔

انہوںنے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے لاہور ،کراچی ،اسلام آباد اور پشاور سے16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔اعصام الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اسپانسر کروں گا اور ٹریننگ دوں گا،مقصد یہی ہے کہ ٹینس کھلاڑیوں کو تیار کیا جائے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں