شہریار آفریدی

امپورٹڈ حکومت اجلاس بلا کرمیرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے،شہریار آفریدی

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اجلاس بلا کرمیرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے،اپنے قائد کے حکم پر عہدے کو خود ٹھوکر ماردی ،کشمیر کا سودا مودی سے کرنے والے کس منہ سے نیا چیئرمین لائیں گے۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت آج اجلاس بلا کرمیرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے قائد کے حکم پر عہدے کو خود ٹھوکر ماری ہے ،کشمیر کا سودا مودی سے کرنے والے کس منہ سے نیا چیئرمین لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کا دس سالہ سیاہ دور سب کو یاد ہے،اپنے قائد عمران خان کے زیر سایہ مسئلہ کشمیر کیلئے ہرفورم پرآواز اٹھائی اورلابنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پہلی بار کشمیر کمیٹی نے آواز اٹھائی،اقوام متحدہ اوآئی سی امریکہ یورپ برطانیہ اورجنیوا سمیت تمام فورمز پر مسئلہ کشمیر کو ازسرنوبلند کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں