شعیب اختر

میں نے حج مکمل کرلیا ہے، سعودی حکومت کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا بہترین خیال رکھا، شعیب اختر

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہاہے کہ میں نے حج مکمل کرلیا ہے، سعودی حکومت کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا بہترین خیال رکھا۔ٹوئٹر پر پاکستان روانگی سے قبل شعیب اختر نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے مداحوں کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ویڈیو میں شعیب اختر کو پاکستان روانگی کے لیے کار میں بیٹھتے دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران جاری ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے سعودی وزارت حج سمیت پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا شکریہ بھی اداکیا۔

ٹوئٹ میں شعیب اختر نے لکھا کہ میں نے حج مکمل کرلیا ہے، سعودی حکومت کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا بہترین خیال رکھا۔خیال رہے کہ شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچے تھے اور اس دوران ان کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جاتی رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں