نیر حسین بخاری

نیر حسین بخاری نے صدر عارف علوی کے استعفے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے صدر عارف علوی کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کی طرف سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے حکمنامے کو کالعدم قرار دینے کے بعد عارف علوی صدر مملکت رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ از خود نوٹس فیصلے کے تحت آئین شکن اور جھوٹا عمران خان نااہل ہو جائے گا ،عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6کا نفاز بھی ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلے سے آئین کی بالادستی کا بول بالا ہوا ہے ، عدالت عالیہ فیصلے میں عمران خان کے جھوٹا ثابت ہونے پر آرٹیکل 6کا نفاز یقینی ہے۔

انہوںنے کہاکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی وزیراعظم کے مفاد میں حلف سے روگردانی آئین شکنی کے مترادف قرار دی گئی ہے ،عارف علوی عمران خان اسد قیصر قاسم سوری آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا بیرونی مراسلہ سازش بیانیہ بھی جھوٹ کا پلندہ قرار پایا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں