شرجیل خان

شرجیل خان نے جلدقومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کی امید ظاہرکردی

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان نے اپنا وزن کم کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے جلد قومی ٹیم میں واپسی کی امید ظاہر کی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ سیزن 2 کے لئے تیاری بہترین ہے اور ایونٹ کے لیے پریکٹس جاری ہے۔ شرجیل خان نے بتایا کہ سیزن ون میں پرفارمنس بہترین رہی تھی اور اس مرتبہ بھی کوشش ہوگی کہ شائقین کو اپنی بیٹنگ سے محظوظ کرسکوں۔انہوںنے کہا کہ اس ایونٹ میں شائقین کو چوکے اور چھکے نظر آئیں گے اور پوری کوشش ہوگی کہ بال کو میرٹ پر کھیلوں۔

شرجیل خان نے بتایا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ کرکٹ کھیلی اوران سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔اپنی فٹنس کے حوالے سے انہوںنے بتایا کہ وزن کم کرلیا ہے لیکن ابھی بھی مزید وزن کم کرنے کا ہدف ہے، فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے جدوجہد کررہا ہوں اور دن بدن دیکھیں گے کہ فٹنس میں بہتری نظرآئے گی۔

اپنی کارکردگی اور ٹیم میں واپسی سے متعلق انہوںنے کہا کہ قومی ٹیم میں بہت سخت مقابلہ ہے لیکن کشمیر پریمئر لیگ اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں پرفارمنس دے کر ٹیم میں واپس آئوں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کچھ ماہ باقی ہیں،کوشش ہوگی کہ پہلے اچھی پرفارمنس دوں اورٹیم میں واپس آئوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں