اسلام آباد( گلف آن لائن)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جہاں خرید و فروخت کی منڈی ہوتی ہے وہاں آصف زرداری ہوتے ہیں، لیکن اب بات سیاست دانوں کے ہاتھوں سے نکل کر عوام کے ہاتھ میں آگئی ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جارہے ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باوجود ابھی تک آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آئوٹ معاہدہ طے نہیں پایا، سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے، ملک کے حالات ٹھیک کرنا سب کی ذمہ داری ہے، اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں۔انہوںنے کہا کہ پرویز الٰہیوزارت اعلی کے لیے پی ٹی آئی کے نامز امیدوار ہیں، کل نہیں تو پرسوں پرویز الٰہی وزارت اعلی عہدے کا حلف اٹھائیں گے، پورا یقین ہے چوہدری شجاعت پرویز الٰہیکو سپورٹ کریں گے، چوہدری شجاعت کے پاس جانا پڑا تو جائوں گا۔
انہوںنے کہا کہ جہاں خرید و فروخت کی منڈی ہوتی ہے وہاں آصف زرداری ہوتے ہیں، لیکن اب بات سیاست دانوں کے ہاتھوں سے نکل کر عوام کے ہاتھ میں آگئی ہے۔انہوںنے کہا کہ اوورسیز ووٹوں کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ بنیادی حق ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کا ملک پر اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کا، لیکن حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ انہوںنے کہا کہہم نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف بھی آنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف اپیل دائر کردی ہے، تحریک انصاف عمران خان کا نام ہے،جہاں عمران خان ہوں گے ہم ان کے ساتھ ہوں گے۔